کوئٹہ:
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے زمران جانے والی کنسٹرکشن کمپنی کی ہیوی مشینری کو گِلی بلیدہ میں نذرآتش کردیا،جبکہ ڈارئیوراوردیگرعملہ کوچھوڑدیاگیا۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ بگ میری میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے حسن نامی شخص کو قتل کردیا۔
قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے جُوسّک کراس پرقائم سیکورٹی فورسزچوکی پرہینڈگرنیڈبم سے حملہ کیاجوزورداردھماکے سے پھٹ گیا۔بعدازاں فورسزنے جوابی فائرنگ کی۔
تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 9بجے کے قریب تربت ائرپورٹ چوک کی جانب سے زورداردھماکے کی آوازسنی گئی تاہم جگہ اوردھماکے کی نوعیت کاتعین نہیں کیاجاسکا۔
واضح رہے جولائی کی ابتداسے بلوچستان اورخصوصامکران میں فورسزاورتنصیبات پرحملوں اورٹارگٹ کلنگ سمیت مسلح شورش میں شدت پیداہوگئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.