بلوچستان کے شہر بسیمہ میں رخشاں پولٹیکل الائنس کی جانب سے کرہ گی فیلڈر میں 18 گھنٹہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی رخشاں پریس کلب برآمد ہوئی جو بسیمہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا بسیمہ کے مین چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کرہ گی بسیمہ کو بجلی دو،
زمینداروں کی معاشی قتل بند کرو دیگر نعرے درج تھے رخشاں پولٹیکل الائنس کے کوآرڈینیٹر ناصر رحمان ، عبدالغفور ، چیرمین عبدالطیف ، اہلسنت والجماعت کے صدر حافظ رحیم فاروقی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے حافظ برکت ، نیشنل پارٹی کے احسان اللہ ، عبدالباقی ، عبدالواحد عیسی زئی دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرہ گی فیلڈر میں 18 گھنٹہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کی ساتھ سراسر ظلم ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پینے کے پانی کا قلت پیدا ہو گئی ہے اور 18 گھنٹہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو زمینداروں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینداروں کے فصلات شدید متاثر ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں علاقے کا واحد ذریعہ معاش زمینداری ہے وہ بھی ہم سے لوڈ شیڈنگ کے ذریعے چین لی گئی انھوں نے کہا ہمیں بھی صوبے کے دیگر شہروں کی طرح یکساں بجلی فراہم کیا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.