گورنمنٹ گرلز انٹر کالج خاران کی طالبات نے رخشان یونیورسٹی کے قیام کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر رخشان یونیورسٹی کے قیام سے متعلق مطالبات درج تھے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رخشان ڈویژن بالخصوص خاران کی طالبات ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ایف ایس سی اور ایف اے پاس کرنے کے بعد تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہیں۔
کیونکہ خاران میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے جہاں طالبات مزیدتعلیم حاصل کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ خاران کی طالبات کی اکثریت غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے ان کے پاس مزید وسائل نہیں کہ وہ کوئٹہ یادیگر علاقوں میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی علم و شعور کی ترقی کا ہے ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.