حب:
ترجمان سندھ پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ عملے نے سرچ آپریشن کے دوران رئیس گوٹھ سے 2 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق ملزمان سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں اور ملزمان کا تعلق بلوچ عسکریت پسند تنظیم بی ایل اے سے ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف مشکوک علاقوں میں مرحلہ وار انفارمیشن بیسڈ آپریشن کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ موچکو اور سعید آباد کے اطراف کے علاقوں بس ٹرمینل، نیول کالونی اور رئیس گوٹھ میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 64 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے 2 ارکان کو رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر ان سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جو تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان سے چوری ہوئی تھیں۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.