تربت :
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ریجنل آفس تربت مکران کے ترجمان نے کہا ہے کہ حقِ زندگی انسان کا سب سے بڑا حق ہوتا ہے جسے چھیننےکا اختیار کسی بھی شخص یا ادارے کو حاصل نہیں ہوتا کیونکہ حق زندگی چھیننے کی صورت میں باقی تمام بنیادی انسانوں حقوق بھی چھین لیے جاتے ہیں اور بنیادی انسانی حقوق کو چھیننا ایک غیر آئینی، غیر قانونی، غیر انسانی اور وحشیانہ عمل ہے، رؤف برکت کے قتل کے ساتھ ساتھ انکے قاتل بھی قابل مذمت ہیں، جنہیں کیفرِ کردار تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ماورائے آئین و عدالت اس قسم کی مجرمانہ حرکتوں کی جرات نہ ہو۔
رؤف برکت ایک استاد تھے جو تعلیم کے میدان میں سرگرمِ عمل تھے اور بچوں کو تعلیم و تربیت دے رہے تھے اور ایک استاد کا قتل تعلیم دشمنی کے مترادف ہے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.