دشت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی گھر پر بنانے کے حوالے سے اہل علاقہ کے ایک وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر باہڈ جمیل دشتی اور کہدہ اقبال کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس بارے اپنے خدشات سے انہیں آگاہ کیا.
وفد نے کہا کہ دشت چوٹ میں سیکیورٹی فورسز نے زونگ کمپنی کی ٹاور پر اپنی چوکی بنائی ہے جبکہ ٹاور مقامی شخص کی گھر کے احاطے میں واقع ہے جس سے چادر و چار دیواری کا مسلہ پیدا ہوگیا ہے، گھر میں خواتین اور بچوں کو سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے سبب کافی مشکلات کا سامنا ہے جس کے لیے ایف سی کی چوکی کو یہاں سے ہٹاکر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے.
انہوں نے کہا کہ اگر سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کے معاملے پر چوکی لگانا چاہتے ہیں تو اہل علاقہ کو اس پر اعتراض نہیں ہے مگر یہ چوکی گھر کے اندر لگانے کے بجائے ایک مناسب جگہ لگائی جائے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے، موجودہ مقام پر چوکی لگانے کے سبب نہ صرف مزکورہ گھر کی خواتین اور بچے پریشان ہیں بلکہ دیگر لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے اس لیے بہتر ہے کہ عوام کو تکلیف دینے کے بجائے سیکیورٹی فورسز چوکی دوسری جگہ منتقل کریں.
ڈپٹی کمشنر کیچ نے اس معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ کرنل سے بات کی اور اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی ٹیم کو دشت چوٹ جاکر معائنہ کی ہدایت کی۔