کوئٹہ :
مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے مطابق آڑینجی کے مختلف علاقوں جھلڑ،بھورو،آڑینجی مسجد، سینڑہ، مسجدکفتاری ماس،ہراڑک وغیرہ سمیت دیگر علاقوں میں گیسٹرو وبائی مرض اپنی شدت کے ساتھ برقرار ہے اور اب تک بچوں و خواتین سمیت 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔
آڑینجی میں کھیرو کے علاقے میں3 افراد، ڈھائی بدرنگ میں ایک شخص، سیٹھاری گھورو میں3 افراد ،جھلڑ میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی سیاسی رہنماؤں نےحکومت بلوچستان اور محکمہ ہیلتھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے ان کا کہنا تھاکہ آڑینجی علاقہ ویسے ہی پسماندہ ہے اور لوگ زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، اس وبائی مرض کے موقع پر کم از کم ٹیمیں بھیج کر لوگوں کی جان بچانے کے لئے اقدمات عمل میں لاتے وہ بھی نہیں کررہے ہیں محدود پیمانے کی ٹیمیں کچھ دوائیوں کے ہمراہ علاقہ میں آئی تھیں لیکن وہ پورے علاقے کا احاطہ نہیں کرسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں صورتحال گھمبیر ہے لوگ مررہے ہیں اور بڑی تعداد میں اس مرض میں مبتلا ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.