بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے انتظامیہ کی بدنظمیوں کے خلاف بڑی تعداد میں طلباء نے ریلی نکال کر احتجاج ریکارڈ کرائی۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آج کی ریلی میں طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پرامن ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی مہینے سے انتظامیہ سے ملاقاتیں کرتے آرہے ہیں لیکن انتظامیہ طلباءو طالبات کے مسائل کے متعلق غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی آرہی ہے اور آج کے اس ریلی کا مقصد دنیا کو اس غیرسنجیدگی اور ہونے والے کرپشن کو سب کے سامنے عیاں کرنا تھا۔ جب ہم ان مسائل کے حل کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ پر دباو¿ ڈالتے ہیں تو وہ طلباءکو ہراساں کرتے ہیں۔ مزید ان کہنا تھا اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بند کمروں میں ہونے والے میٹنگ کو رد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی سست روی طلباءو طالبات کو بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا اور طلباءکو ہراساں کرنے کے خلاف آج ایک پرامن ریلی نکالی گئی، اگر ہمارے ان مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو ہم پوری یونیورسٹی بند کرکے احتجاج کریں گے۔