بلوچستان کے علاقے خضدار سے ایک اور بلوچ طالب علم کو لاپتہ کردیا گیا۔ ثاقب بلوچ کو ان کی دکان سے جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمد ثاقب بلوچ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں سی ایس ڈیپارٹمنٹ سے نئے فارغ التحصیل تھے۔ ثاقب بلوچ کے بھائی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں ثاقب بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔سِبدان دشت نگورسے مبینہ طور پرسیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت اعظم ولد نبی بخش، نادر ولد رحیم بخش اور مسلم ولد حمید کے ناموں سے ہوئی ہے-
Latest on YouTube