خضدار:
بلوچ لکھاری سکی ساوڑبلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف نال میں اہلخانہ کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور نوجوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین کی جانب سے سکی ساوڑ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ سکی ساوڑ کو باحفاظت بازیاب کیا جائے۔
یاد رہے اہلخانہ کے مطابق سکی ساوڑ بلوچ کو5 جون 2023 کو تربت سے فورسز نےجبری طور پر لاپتہ کیا جہاں وہ مزدوری کرتے تھے