خضدارانجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباکی حمایت اوربلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بے ضابطگیوں کے خلاف بساک کی کوئٹہ میں ریلی،فوری طورطلبا کے ڈیمانڈ منظورکرنے کامطالبہ۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک )کی جانب سے کوئٹہ میں خضدارانجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ یکجہتی اور ان کے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں کثیرتعدادمیں طلباوطالبات سمیت دیگرمکاتب فکرکے لوگوں نے شرکت کی۔
شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈزاورپوسٹرزاٹھارکھے تھے،جن پربلوچستان کے جامعات میں انتظامی بے ضابطگی، متعصبانہ ماحول تعلیم دشمن پالیسیوں کاتسلسل ہےخضدارانجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباکے ساتھ نارواسلوک بندکیاجائے کی تحریردرج کی گئی تھی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبا کو ہراساں کرنا بند کیا جائے اور ان کے مطالبات فوری طورمنظورکئے جائیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.