کوئٹہ:
بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا اور جامعہ انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، انکے مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں اسلئے وہ بھوک ہڑتالی کیمپ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ مئی سے جاری احتجاج کے دورانیے میں مذاکرات کے مختلف راؤنڈ چلے ہیں مگر مطالبات پر اس سے قبل عملدرآمد نہیں کیا گیا اس لئے طلبہ بھوک ہڑتالی کیمپ کی جانب بڑھنے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ اب کی بار سنجیدہ مذاکرات ہوئے ہیں اور تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔
خیال رہے طلباء کے مطالبات میں کنٹرولر ایگزامنیشن کی برطرفی، امتحانات کو ری شیڈول کرکے رہ جانے والے پیپرز کو اسپیشل ایگزام کے تحت دوبارہ لینے اور احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کرنا شامل تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.