خاران پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا بمب حملہ، ایک اہلکار زخمی۔
ذرائع کے مطابق خاران سٹی پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جو تھانے کے مین گیٹ پر جاگرا۔
دھماکے کے نتیجے میں گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار سپائی مہراللہ ملازئی زخمی ہوگیا۔
جسے ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے بعدپولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.