خاران کے علاقے سراوان کے قریب ٹی ٹی کے مقام پر پاکستانی خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکرا جبراً لاپتہ کردیا۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت احسان اللہ ولد عبدالرسول کے نام سے ہوگئی ہے جوڈسٹرکٹ قلات (کپوتو کلاں)کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے زمیندار بتایا جارہا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق 9 ستمبر 2022 کو خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے24 سالہ نوجوان احسان اللہ ولد عبدالرسول کو خاران سے دس کلومیٹر دور کلی سراوان ٹی ٹی سے گرفتاری کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.