بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ہوشاپ کے لواحقین کئی دن ہو چکے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس سے کچھ فاصلے پر ریڈ زون میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کے کسی ایک نمائندے کو بھی اتنی اخلاقی جرات و شائستگی نہیں کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات کرے-
انہوں نے مزید کہا کہ دو بچوں کی لاشیں سڑک پر پڑی ہیں مگر ریاست اور نام نہاد انسانی حقوق کے کارکنان نظر نہیں آتے’ ایسا لگتا ہے کہ جب بات بلوچستان کی آتی ہے تو انسانیت ختم ہو جاتی ہے-