تربت:
مورخہ 25 نومبر، حق دو تحریک بلوچستان (کیچ) کے ذمہ داران نے کمشنر مکران سے ان کے آفس میں ملاقات کی. ملاقات میں بارڈ امور سے متعلق معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-
کمشنر مکران نے کچھ دنوں میں دشتوک کراسنگ پوائنٹ اور 189 پوائنٹ کھولنے کی مکمل یقین دہانی کرائی. کمشنر مکران نے حق دو تحریک کی جانب سے رمضان کے آخری دس دنوں کے متوقع دھرنے کو فی الحال موخر کرنے کی درخواست کی. حق دو تحریک کے ذمہ داران نے صلح و مشورے سے کمشنر مکران کے وعدے کی توثیق کرتے ہوئے دھرنا فی الحال موخر کردیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ. کمشنر مکران اپنے وعدے پر عملدرآمد کریں گے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.