تربت :
حق دوتحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے حق دوتحریک کے صدرحسین واڈیلہ،نویدکلمتی اوردیگرکے ہمراہ تربت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ حق دوتحریک عام انتخابات میں بھرپورحصہ لے گا اورانتخابات میں نئے چہروں کوآزمایاجائے گا،پرانے سیاسی چہروں کواب سیاست سے کنارہ کش ہوجاناچاہیے
انہوں نے کہاکہ ضلع کیچ میں محکمہ صحت عوام کوسہولیات دینے سے قاصرہے،کیچ میں ایجوکیشن کی آسامیوں کی بولیاں لگی ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی فرق نہیں لاپتہ افرادکامسئلہ دونوں ادوارمیں جوں کاتوں پڑاہواہے۔
پریس کانفرنس میں مرکزی رہنمایعقوب جوسکی،صادق فتح،مولانانصیربلیدی،غلام اعظم دشتی،پروفیسرگلاب بلوچ اوردیگرموجودتھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.