حب:
حب ندی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا حب کا کراچی سے برائے راست رابطہ منقطع حب کے شہری ایک مرتبہ پھر چار کلومیٹر مغربی بائی پاس کا سفر کرنے پر مجبور۔
گذشتہ روز حب اور مضافاتی علاقوں میں بارشوں کے بعد پچھلے سال ٹوٹنے والے حب ندی پل کی تعمیر کے لیے حب کے شہریوں کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا متبادل راستہ نچھلے درجے کے سیلابی ریلے سے بہہ گیا حب ندی میں بنایا گیا متبادل راستہ بہہ جانے سے ایک مرتبہ پھر حب کا برائے راست کراچی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور حب کے شہریوں کو کراچی جانے کے لئے تین سے چار کلومیٹر لمبا مغربی بائی پاس کا راستہ اپنانا پڑ رہا ہے جو کہ شہریوں کے مطابق کافی پریشان کن ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.