:حب
ہوشر بامہنگائی کے اثرات یا پھر منظم ڈکیت گروہ حب شہر اور مضافاتی علاقوں کے عوام ہو جائیں ہوشیا ر خنجر بردار خواتین گھروں میں کھانا کھلانے کے بہانے داخل ہوکر لوٹ مار کرنے لگیں۔
اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز حب شہر کے جنگی گوٹھ کے ایک مکین کے گھر میں داخل ہونے والی ایک خاتون نے گھر کی خواتین سے پہلے کھانا کھلانے کا کہا بعدازاں مدد کیلئے کچھ رقم بھی طلب کی ۔
تاہم کھانا کھانے اور رقم لینے کے بعد مذکورہ خاتون نے خنجر نکال کر گھریلو خواتین کو حراساں کرتے ہوئے گھر میں رقم اور دیگر سامان حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تاہم گھر میں موجود نوجوانوں نے خاتون کو قابو کرلیا ۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی حب شہر میں لاسی روڈ پر اسی طرح کی ایک واردات ہوئی تھی۔