کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی انٹیلجنس ونگ اور حساس ادارے کی کراچی حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی کرنے کادعویٰ، مشتبہ افراد کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار افراد میرعلی شاہ، محمد اقبال، نصر اللہ اور محمد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی انچارج کے دعوے کے مطابق گرفتار افراد کالعدم تنظیم بلوچ راجی آجوئی سنگراور دیگر علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کو بارودی مواد فراہم کرتے تھے۔
گرفتارافراد بلوچستان سے کراچی مواچھ گوٹھ قبرستان حب ریور روڈ پر بارودی مواد کی سپلائی دینے آتے تھے،گرفتار افراد اس سے پہلے بھی دو سے تین بار بارودی مواد کراچی سپلائی کرچکے ہیں۔
گرفتارافراد بارودی مواد بیرونی ملک سے اسمگلنگ کرکے لاتے ہیں، جن کے قبضے سے کمرشل ایکسپلوزو، سیفٹی ٹائم فیوز، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 7 عدد بڑی اسسٹکس، 18 عدد چھوٹی اسسٹکس تقریباً 88 فٹ 3 عدد برآمد کرلی گئی۔
انہوں نے کہا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،بلوچستان نیشنل پارٹی،نیشنل پارٹی سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے کاؤنٹرٹیررازم کے دعوؤں اور گرفتاریوں کومتواترمتنازعہ اور جعلی قراردیاجاتارہاہے،ان کے مطابق “مارواورپھینکو” کی پالیسی کے تحت کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کولاپتہ افرادکوجعلی مقابلوں میں مارنے کاٹاسک دیا گیا جس کے خلاف مزکورہ تنظیموں نے احتجاج بھی کیاہے۔