کوئٹہ:
حب میں وانگ کی طرف سے برٹش کونسل کے تعاون سے اسکاٹش اسکالرشپ ایوارڈ پروگرام کا انعقاد سماجی تنظیم وانگ کی پڑھیگا لسبیلہ بڑھیگا لسبیلہ مہم کے تحت اس تعلیمی سال میں لسبیلہ و حب اضلاع کی 700 طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کررہی ہے پہلے مرحلے میں ضلع حب کی 200 طالبات میں اسکالرشپ ایوارڈ تقسیم کیے گئے اس موقع پر لیڈا آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سےڈسٹرکٹ چیرمین محمد ابراہیم دودا ،برٹش کونسل کی کوآرڈینیر ارم امین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حبیب اللہ برادیہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل نسرین اقبال وانگ کے کوآرڈینیر حفصہ قادر رونجھو نے خطاب کیا۔
مقررین نے بلوچستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ پر روز دیا اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو درپیش چیلجیز اور مواقعوں کے موضوعات پر بات کی گئی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے اس طرح کے تعلیم دوست اقدامات پر ان کی تعریف کی تقریب میں ایک پبلک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیاجس کے پینل میں شریک مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر دریجی رضوان میمن، چیرمین گڈانی جان شیر بلوچ ،ڈائریکٹر دی حب اکیڈمی بشیر جمالی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شازیہ حمید نے تعلیمی موضوعات پر مکالمے پڑھیے بحث و مباحثے میں حصہ لیا اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیے۔
تقریب میں وانگ کی طرف سے حب کے اٹھارہ اسکولوں کے 200 ھونہار و نادر طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کیے گے حبکہ لسبیلہ کے 22 اسکولوں کے 500 طالبات میں ماہ ستمبر میں اسکالرشپ ایوارڈ فراہم کیے جاییں گے تقریب میں طالبات و اساتذہ نے اپنے تقاریر میں اسکالرشپ ایوارڈ کی فراہمی پر وانگ اور برٹش کونسل کا شکریہ ادا کیا اس پر موقع پر حب ساکران گڈانی ،وندر کے مختلف اسکولوں کے منتخب طالبات نے شرکت کی آور مہمانوں کے ھاتھوں سے اپنے اسکالرشپ ایوارڈ وصول کیے تقریب میں حب کے سماجی سیاسی و علمی شخصیات نے شرکت کی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.