حب میں شاہ نورانی درگاہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ درگاہ سے میر پور خاص جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 27 افراد زخمی ہوئے تھے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل دادو کی تحصیل میہڑ میں مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی ، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق میہڑ کے علاقے کولاچی موری کے مقام پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جہاں لاڑکانہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے الٹ گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.