کراچی:
کراچی اسٹوڈنٹس الائنس طلباء پر حالیہ جبری گمشدگیوں کے سلسلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاست کی حراسانی پر مذمت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ کسی کے بھی جرم کی سزا تمام طلباء کو نہیں ملنی چاہیئے اور نہ ہی طلباء کسی بھی ایسے واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔ ملک میں موجود پولیس، قانون اور عدالتیں ہیں جو جرم کے ثبوت اکھٹا کرنے اور مجرموں کو سزائیں دینے کے لئے بنائی گئیں ہیں اگر ہر مسئلہ کا حل ماورائے قانون اور ماوارئے عدالت جبری گمشدگی ہے تو آئین کو ختم کرکے تمام اداروں کو تالا لگانا چاہیے۔ طلباء اس خوف اور گھٹن میں زندگی نہیں گزار سکتے ہیں ان کے مستقبل کو خراب کرنے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.