کوئٹہ ۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام بلوچستان اسمبلی کے سامنے اساتذہ کی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال 11ویں روز بھی جاری رہاجس میں بعض اساتذہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے پرانہیں سول ہسپتال منتقل کیاگیا
جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امدادفراہم کی جسکے بعد انہیں بھوک ہڑتالی کیمپ منتقل کردیاگیا۔
دریں اثنابلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی ،صوبائی وزیرانجینئرزمرک خان اچکزئی،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیرعبدالرحیم زیارت وال ،پشتونخوامیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ،رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا۔