نوک کنڈی تفتان کے واحد ٹی ایچ کیو ہسپتال جوکہ یورپ کو ملانے والی انٹرنیشنل روٹ پہ واقع ہونے کے باوجود میلی فی میل ڈاکٹرز کی عدم تقرری کیساتھ ساتھ ایکسرے مشین سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے غریب مریضوں کو علاج معالجے کیلئے دالبندین یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔
نوک کنڈی و تفتان اور آس پاس کے دیہات کے مریضوں کے علاج معالجے کا واحد ہسپتال نوک کنڈی ایک عرصے سے ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اس کے علاوہ ایکسرے مشین سمیت دیگر امراض کے تشخیص کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں ہیں۔
حالانکہ نوک کنڈی جوکہ دو میگا پراجیکٹس کے دامن میں واقع ہونے کے باوجود یہاں پہ کوئی معیاری ہسپتال نہیں ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے جہاں کارخانے اور فیکٹری لگائے جاتے ہیں تو ان معاہدات میں یہاں کے عوام کی فلاح وبہبود،علاج معالجے ،تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہونا چا ہیے صحت کے شعبے میں تاحال کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کی گئی ہیں جس سے عوامی حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ٹی ایچ کیو کو تمام تر سہولیات سے لیس کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.