تربت :
معروف بلوچ تاریخ دان، محقق ،ادیب اورقوم پرست جان محمددشتی کی قیادت میں بلوچستان نیشنل الائنس کے پلیٹ فارم سے سیاسی اتحادکااعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان بھرمیں موجوداپنے سیاسی اورعلمی رفقاسے طویل مشاورت کے بعدجان محمددشتی عنقریب اہم پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں “بلوچستان نیشنل الائنس ” سے ایک اتحادتشکیل دی گئی ہے جس کے خدوخال پریس کانفرنس میں بیان کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس اتحادکے تمام اغراض ومقاصدمیں بلوچ قومی وسیاسی مفادات کے تحفظ کواولیت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اہم پریس کانفرنس کے بعد بلوچستان کی عموماًاورمکران کی خصوصاًسیاسی منظرنامہ کے واضح ہونے کے امکان قوی ہوں گے۔اس اتحادکے اعلان کے بعدجعلی نعروں اورپس پردہ ڈیل ومعاہدات پرپلنے والے عوامی حمایت سے محروم سیاسی فنکاروں کوکئی ایک چیلنجزدرپیش ہوں گے۔علمی اورادبی حلقوں میں تمام چہرے روزروشن کی طرح عیاں ہوچکے ہیں۔
کس نے بلوچی زبان اوراس کے اداروں کے خلاف سازشی منصوبے زبان مخالف لوگوں ساتھ مل کر بنائے اورکن لوگوں نے بلوچی زبان اورادب کے نام پرڈمی ادارے تشکیل دیکرچندافرادکونوازنے کاوطیرہ اختیارکیا۔
عہدجدیدکے ذرائع ابلاغ میں محض افواہ اورڈھونگ رچانے سے عوامی حمایت حاصل کرنادیوانے کے خواب ثابت ہونے والے ہیں۔ نئی نسل جانچ پڑتال کےسخت پیمانوں کے ساتھ سیاسی میدان میں موجودہے اُسے کھرے اورکھوٹے کاخوب پتاہے وہ اپنے آباواجدادسے ان سیاسی فنکاروں کے نعروں اوراعلانات کوسنتاآرہاہے اوراب وہ جان چکاہے کہ سیاسی فنکارمحض فنکارنہیں بلکہ وہ اس کے روح کی آواز”ووٹ ” کوسمیٹ کر اسی کے جسم اورروح کوآزارپہنچانے کے لئے بلوچ دشمن قوتوں کاہمنوابن جاتاہے۔