جامعہ تربت اور طلبہ کے درمیان معاملات طے پاگئے، چاروں طلبہ کا داخلہ بحال کردیا گیا، بی این پی مینگل کے رہنما اور یونیورسٹی کے معاملات پر گورنر بلوچستان کے نمائندے میر حمل اور آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔
اس سلسلے میں جمعہ کو جامعہ تربت میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اور یونیورسٹی انتظامیہ کے علاوہ میر حمل بلوچ اور آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین بلوچ و دیگر شریک رہے۔
اجلاس میں ان چاروں طلبہ کو بھی طلب کیا گیا تھا جنہیں تربت یونیورسٹی نے مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا تھا، طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پانے کے بعد طلبہ کا داخلہ بحال کردیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.