آل پاکستان کلرکس ایسوسی بلوچستان کے ترجمان غلام سرور مینگل کے جاری کردہ بیان کے مطابق مہنگاہی کے خاتمے اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے پکا کے مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا کی کال پہ ایپکابلوچستان کے صدر دادمحمد بلوچ کی ہدایت پر بلوچستان کے تما م اضلاع کے سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ احتجاج کرکے سرکاری امور کا بائیکاٹ کیاگیا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع کوئٹہ میں ایپکاکے ضلعی صدر رحمت اللہ زہری ،پشین کے صدر محمد رسول وفا ،لورالائی کے صدر ملک امیر زادہ علیزئی،ژوب کے صدر صحبت خان مندوخیل مستونگ کے غلام علی محمد شہئی خضدار کے صدر منظور نوشاد خاران کے صدر مقبول بلوچ واشک کے صدر اللہ داد لوراجہ پنجگور کے امید خان بلوچ تربت کے صدر سبزل خان بلوچ سبی کے انور خجک جعفر آباد کے صدر باجھی خان گاجانی نصیر آباد کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری عبداللہ بلوچ نے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کرکے احتجاج کاجائزہ لیا اس موقع پر ایپکا بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ جنرل سکریٹری حاجی عبداللہ خان صافی ، صوبائی سینئر نائب اول صدر حاجی اصغر بنگلزئی اور ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری نے مختلف یونٹس میں ایپکا ورکرز سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ مہنگائی کے وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
اشیائے خردو نوش کی قوت خرید سرکاری ملازمین کی دسترس سے باہر نکل چکی ہے سرکاری ملازمین مہنگائی کی وجہ سے بچوں کو بیچنے اور خودکشیاں کرنے پہ مجبور ھو چکے ھیں۔سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت کو چلانے میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکومتی اراکین اور انصاف کے کرسیوں پہ بیٹھے ہوئے اعلی عہدیداروں کو غریب عوام خصوصا سرکاری ملازمین کی حالت زار نظر نہیں آرہی ہے افسوس کی بات ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی یہی نام نہاد جمہوریت کے علمبردار عوام اور سرکاری ملازمین کو طفلی تسلیوں اور سبز باغات دکھا کر ووٹ کی بھیک مانگتے ہیں اور جب عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں تو پھر عوام اور عوامی مسائل کو بھول کر اپنے بینک بیلنس اور پیٹ پوجا کی خاطر سرکاری ملازمین کو نظر انداز کرتے ہیں
آج بھی یہی ہو رہا ہے کسی بھی سیاسی جماعت کو مہنگائی کا پروا نہیں ہے بلکہ اپنے مفادات اور اقتدار کے لیے سرکاری املاک اور عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایپکا کے مرکزی چارٹر آف ڈیمانڈ پہ فوری طور پر عملدرآمد کرتے ہوئے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر ایپکا بلوچستان مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑہ کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.