شہید سردار نادل جان گچکی کی زوجہ اور عباس جان گچکی کی والدہ تمپ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک، سردار زادہ گورگین اختر مینگل سمیت ہزاروں افراد نماز جنازہ و تدفین میں شریک ریے۔
سردار نادل جان گچکی مرحوم کی زوجہ، سردار اسلم جان گچکی شھید کی بہن اور عباس جان گچکی کی والدہ بی بی رقیہ بنت حاجی مراد جان گچکی بدھ کے روز تمپ میں ان کے آبائی سردار قبرستان میں سردار نادر جان گچکی اور سردار عباس جان گچکی کے پہلو میں سپردخاک کردیے گئے۔ وہ گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے۔
نماز جنازہ مولانا صدیق شیران نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سردار اختر مینگل کے فرزند سردار زادہ گورگین مینگل کے علاوہ خاندان سے سردار ایوب جان گچکی، یونس گچکی، نثار گچکی، شاہنواز گچکی، قدیر حسن، چیئرمین مسعود جلیس، ڈاکٹر ناصر گچکی، یوسف گچکی، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، بی این پی کے رہنما قاسم دشتی، واجہ حمل،سید جان گچکی،نصیر احمد گچکی، رئیس منظور، حاجی باقی بلوچ، محسن بلوچ، نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن محمد جان دشتی، چیئرمین ناصر رند، عارف سلیم، حاجی مسلم یعقوب، کاروان اکبر آسکانی کے امین قریش، حمل حمزہ آسکانی، ڈاکٹر صالح آسکانی، ماجد شاہ، واھد نور، بی این پی عوامی کے رحیم ملک میرو، نبیل محمود، ظفر ہوت، سیاسی سماجی کارکنان ولی ہوت، طارق امام، واحد لعل، بہار علی اور دیگر معتبر شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
فیملی زرائع کے مطابق مرحومہ کی پرسہ وصولی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ایوب جان گچکی ہائوس تربت میں جاری رہے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.