تربت:
پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام کوتربت کلگ کراس پر کار گاڑی الٹنے سے شعیب نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاش ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی۔
حادثہ کی اطلاع ملنے پر اس کے والد ہسپتال آتے ہوئے راستے میں جوسک کراس کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے جسے معمولی چوٹین آئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔