گوگدان سمیت تربت کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار پھیلنے سے درجنوں افراد متاثر۔
تربت کے نواحی علاقہ گوگدان میں گزشتہ ایک ہفتے سے ڈینگی بخار کے سبب پورا گاﺅں شدید متاثر ہے۔
اطلاع کے مطابق گوکدان میں 60 سے زیادہ ڈینگی کی کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ،ہر گھر میں چار سے چھ افراد ڈینگی بخار سے شدید متاثر ہیں۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈینگی مچھر مار مہم شروع نہ کرنے کی وجہ سے ڈینگی پوری شدت کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے۔
ایک اطلاع کے مطابق گوگدان کے ساتھ ملک آباد میں بھی ڈینگی بخار کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.