آواران میں پولیس نے رضاکارٹیچر نجمہ بلوچ کے مبینہ قتل میں شریک ملزم ولی ولد یوسف عرف سیاھو کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ولی ولد یوسف عرف سیاھو نے مرکزی ملزم نوربخش کے ساتھ مل کر نجمہ بلوچ کو ہراساں کیا تھا۔
مرکزی ملزم نور بخش کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ زاتی خرچے پر اسکول چلاکر گیشکور ضلع آواران میں بچوں کو پڑھانے والی نجمہ بلوچ بنت دلسرد نے لیویز اہلکار نوربخش اور ساتھیوں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کی تھی۔