تربت میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر 3 راکٹ فائر،تمپ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا،ناصرآباد میں بھائی کی فائرنگ سے سگا بھائی زخمی۔
نامعلوم افراد نے آپسر میں حیات کُوش جاہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی چوکی پر تین راکٹ کے گولے فائر کئے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آپسر میں نامعلوم سمت سے فائرکئے گئے راکٹ گرکرپھٹ گئے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شب کوہاڑ نہنگ ندی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سریش ولدالٰہی بخش کوقتل کردیا۔
دوسری جانب سرکاری ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقہ ناصرآباد میں شکیل احمد ولد نصیر احمد نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی شریف احمد کو زخمی کر دیا۔ جسے زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔