ضلع کیچ علاقے چاہ سر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نور الہی موٹر گیراج میں فائرنگ کرکے کراچی کے رہائشی مکینکس نور الہٰی ولد ابوبکر اورنعیم کو قتل کردیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق نوشکی کے سرحدی علاقے یونین کونسل ڈاک کے رہائشی طاہر خان مینگل تین دن پہلے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔
مقامی افراد نے دو روز تک لاپتہ شخص کی تلاش جاری رکھی تھی جبکہ گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقہ زاروچاہ کے قریب ایک ویرانے میں لاپتہ شخص کی دفن شدہ نعش ملی۔
جسے بدترین تشدد کے ذریعے قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر دفن کیا گیا تھا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.