تربت میں تیل بردار گاڈیوں میں آتشزدگی کے واقعات میں آئے روز اضافہ سے سماجی حلقے پریشان اور احتیاطی تدابیر کی پابندی نہ کرانے پر متعلقہ حکام کو زمہ دار ٹھہرا دیا۔ جمعہ کو تربت کے نواحی گاؤں جوسک میں گھروں کے قریب ایک تیل بردار گاڈی میں آگ لگنے کے سبب قریبی بستی خطرے سے دوچار ہوئی تاہم میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے فوری طورجاکر آگ پر قابو پایا،جبکہ گزشتہ شب اسی علاقے میں ایک گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاتھا جبکہ چند روزقبل آپسر میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیاتھا جب ایک تیل بردار گاڑی جل کر خاکستر ہوئی تھی۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی سست روی سے دکان دار اور تیل ڈپو مالکان احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے اگر انتظامیہ ایسے چند غیر زمہ دار ڈپو مالکان کے خلاف کارروائی کرکے ان کی دکانیں سیل اور جرمانہ عائد کرے تو شاید ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو۔ سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پمپنگ اسٹیشن و تیل ڈپوؤں سمیت گاڑیوں میں فائراسٹنگشر کی موجودگی کو یقینی بنائے تاکہ انسانی جانوں کو کوئی گزندنہ پہنچے۔