کیچ:
عطا شاد کالج تربت کی جانب سے طلباء سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی تفریح اور تعلیم کے لئے کالج میں “عطا شاد میلہ” کا آغاز کر دیا گیا ہے. کالج انتظامیہ کے مطابق اس ضمن میں امسال پانچ روزہ “عطا شاد میلہ” 15 مارچ سے لیکر 20 مارچ تک منعقد ہوگا.
اس میلہ کے پہلے دن کے آغاز میں شرکا کو محظوظ کرنے کے لیے روایتی موسیقی پر طلباء کے رقص نے زبردست سماں باندھ لیا۔ اور ایف اے، ایف ایس سی اور بی ایس کلاسز کے طلباء کے ٹیموں نے انڈور اور آوٹ ڈور گیمز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ میلہ میں فوڈ اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے رہے.
اس چھ روزہ میلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ سائنسی نمائش، لیکچر پروگرامز اور مشاعرہ منعقد ہوگا۔ کھیلوں میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، شطرنج، چوکی، لڈو، ہائی جمپ، لانگ جمپ اور رسی کشی کے میدان سجائے جائیں گے۔ سائنسی نمائش میں طلبا اپنے پروجیکٹس، چارٹس و ماڈلز پیش کریں گے۔ کالج لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام مشاعرے میں شعراء و ادیبوں کو اپنی صلاحیات اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ لیکچر پروگرامز میں نامور سکالرز شرکت کریں گے۔ جبکہ 18 سے 20 مارچ تک ملک کے اہم ناشرین اور کتب فروش میلے میں ادبی کتابوں کے سٹالز لگائیں گے جبکہ فوڈ سٹالز بھی سجائے جائیں گے۔
عطا شاد کالج کی جانب سے کالج کی اس سال کے سب سے بڑے پروگرام اور رنگا رنگ میلہ میں تمام افراد کو شرکت کی دعوت دی ہے.