تربت دشت سِبدان سے لاپتہ کئے گئے کمسن لڑکے کی دوران تشدد موت واقع ہوگئی ۔ لواحقین کئی گھنٹوں سے بل نگورایف سی کیمپ میں محصور، لاش لے جانے اور خاموشی سے دفن کرنے اور موت کو طبعی ظاہرکرنے کی تاکید ،باخبر ذرائع کے مطابق 7 جون کی رات دشت نگور کے علاقے سِبدان سے مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز نے 3 نوجوان لاپتہ کئے تھے ، جنہیں بل نگور ایف سی کیمپ منتقل کیاگیاتھا، ذرائع کے مطابق امین ولد احمد جو کہ دشت پِٹّوک کا رہائشی ہے دوران تشدد جان بحق ہوئے ہیں، متوفی کی عمر 17سال بتایا جاتا ہے ، جس کے پاس نہ شناختی کارڈ ہے اور نہ موبائل فون ، متوفی انتہائی غریب اور ایک چرواہا بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی الصبح لواحقین کو دشت پٹوک سے بل نگور کیمپ بلایا گیا اور انہیں لاش لے جانے اور خاموشی سے دفن کرکے تشدد سے ہلاکت کو طبعی موت ظاہر کرنے کی تاکید کی گئی ، جسے لواحقین نے ماننے سے انکارکردیاہے جس کی وجہ سے لواحقین کو بل نگور ایف سی کیمپ سے نکلنے نہیں دیاجارہا ہے۔
Latest on YouTube