تربت:
ذگری زائرین کی گاڑی کو حادثہ،3خواتین سمیت 4افراد جانبحق،کوہ مراد زیارت میں تدفین ،شدیدزخمی کراچی منتقل۔
تفصیلات کے مطابق کوہ مراد زیارت کے لئے آنے والے پسنی ببّرشور کے ذگری زائرین کی گاڑی کو لوڑی جنگجاہ کے مقام پرحادثہ پیش آیا،پک اپ گاڑی الٹنے سے 3خواتین سمیت 4افراد جانبحق ہوگئے اور 2 بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ابتدائی طبی امدادکے لئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں شدید زخمیوں کومزیدعلاج کے لئے کراچی بھیج دیا گیا۔
حادثے کی وجہ اوورٹیک کرنے والے وین کے لئے راستہ چھوڑنے اور بے قابو ہوکرسڑک سے نیچے گرنا بتایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں جانبحق افراد کی کوہ مراد زیارت میں تدفین کردی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.