بلیدہ سے تعلق رکھنے والی کم عمر آمنہ بی بی کینسر کے موزی مرض میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی میں زیر علاج تھیں جہاں ہفتے کی صبح وہ انتقال کرگئے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیلنے والی بیماریوں میں سرفہرست بنتا جارہا ہے۔
ضلع کیچ میں گزشتہ سال اور رواں سال میں کینسر کے درجنوں کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ ان میں اموات کی شرح بھی زیادہ رہی۔
تربت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سماجی کارکنان کینسر ہسپتال کے لیے وقتاً فوقتاً آواز بلند کرتے آرہے ہیں تاہم صوبائی حکومت نے انسانی جانوں سے منسلک اس اہم ایشو پر کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق ضلع کیچ میں اس وقت زیر علاج کینسر کے مریضوں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہے جنہیں صوبائی حکومت کی انڈومنٹ فنڈ سے علاج کے لیے مالی تعاون دیا جاتا ہے لیکن کچھ عرصے سے مریضوں کے خاندان یہ شکایت کررہے ہیں کہ اس فنڈ کا حصول عام مریضوں کے لیے مشکل بنادیا گیا ہے جس سے انہیں اور زیادہ مشکل کا سامنا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.