اجلاس کے شرکا نے پولیس کے ایک ہلاک اہلکار اور تین دیگر زخمیوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
اجلاس کے شرکا نے کہاکہ آل پارٹیز کیچ ضلع میں تشدّد کی پالیسی اور ایسے واقعات کے بعد فورسز کے جارحانہ رویے پر تحفظات
رکھتی ہے، فورسز کی گاڑی پر دھماکہ کے بعد ہمیشہ سویلین کو نشانہ بنایا جاتا ہے یا شہر میں دھماکوں کے فوراً بعد دکانوں پر فائرنگ کی جاتی رہی ہے جس پر ہمیشہ آل پارٹیز کیچ کا واضح موقف سامنے لایا جاتا رہا ہے۔
اجلاس میں ہلاک اہلکار کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے فیملی کے پاس وفد کی صورت میں جاکر ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین
دہانی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بعد ازاں آل پارٹیز کیچ کے کنوینر کی سربراہی میں وفد نے ایس ایس پی کیچ محمد بلوچ سے جاکر ملاقات کی اور ان سے مزکورہ واقعہ اور پولیس پر فائرنگ کی تفصیل معلوم کیں۔
وفد نے صوبائی حکومت اور محکمہ پولیس سے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو انصاف فراہم کرنے اور ہلاک اہلکار کو سرکاری سطح پر معاوضہ و دیگر مراعات دینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر خالد ولید سیفی، بی این پی کے رہنما سید جان گچکی، پی این پی عوامی
کے مرکزی رہنما خان محمد جان، بی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر ظریف زدگ بلوچ، پی پی کے ضلعی صدر حاجی قدیر احمد، احد الہی، جماعت اسلامی کے رہنما غلام اعظم دشتی، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما یلان زامرانی، پی این پی عوامی کے رہنما غفور کٹور، تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست، جمیل عمر دشتی و دیگر موجود تھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.