:تربت
جمعیت علماء اسلام(ف) کیچ کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں سرکٹ ہاؤس تربت میں اجلاس اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں جمعیت کے بلدیاتی امیدواروں سمیت کارکنان اور علماء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
جمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان کے صوبائی نائب امیر خالد ولید سیفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک جمہوری ،پر امن سیاسی جماعت ہے جوجمہوری طورپر نظام اسلامی کی بالادستی کے لیے جدو جہد کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے کیچ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے 70 امیدوارواں حتمی شکل دی ہے، چاروں تحصیلوں میں ہمارے امیدوار موجود ہیں، جمعیت علمائے اسلام ایک سیاسی جماعت ہے پاکستان میں اس کی سیاسی جدوجہد کسی سے چھپی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کے خاتمے کے لئے مولانا فضل الرحمن نے بھرپور کردار ادا کیا اور عمران خان کو گھر بھیج دیا، ہم سب مولانا کے سپاہی ہیں، جنرل الیکشن میں ضلع کیچ میں جے یو آئی نے جس طرح حصہ لیا تھا اسی سے منسلک بلدیاتی انتخابات میں بھر پور تیاریوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی اساس ہے مگر پاکستان میں جمہوری اور بلدیاتی اداروں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، اس حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے اس لیے جمعیت علمائے اسلام نے ہر وارڈ اور یوسی میں علماء اور سوشل ورکروں کی ٹیم تیار کرکے انہیں الیکشن کے لیے نامزد کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ نوجوان گلی، محلوں میں بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرینگے۔
انہوں نے کہاکہ جے یو آئی عید کے بعد باقاعدہ اپنی الیکشن مہم شروع کرے گی اور اپنے ساتھیوں کو ہر حوالے سے متحرک کرکے پورے ضلع میں الیکشن مہم چلائے گی۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا الیاس دلاوری، مفتی شاہ میر عزیز، مولانا عبد الحفیظ مینگل، مولانا جاوید نعمانی، عبدالباسط فیضی، حافظ عبدالباقی، کفایت اللہ کیفی، یلان زامرانی سمیت دیگر علماء و کارکنان کی ایک کثیرتعدادشریک تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.