تربت:
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ آبسر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے، حملے میں اب تک اطلاعات کے مطابق پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت عیسٰی ولد بدل خان، صغیر ولد واحد بخش، محمد علیم ولد سید محمد، صدام ولد رحمت، اور اسٹر مراد بخش ولد ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ہے. صدام ولد رحمت کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے. اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آبسر سے ہے.