اسلام آباد:
بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا- عشائیہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں شہباز شریف، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، پشونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر طاہر بزنجو، اے این پی کے رہنماء امیر حیدر خان ہوتی، محسن داوڑ، اکرم خان درانی، مولانا صلاح الدین ایوبی، آ غا محمود شاہ، رانا ثناءاللہ، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق و دیگر بھی شریک.
اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان اسمبلی میں عدم اعتماد سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا-