بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ اور بی ایس او تربت زون کے زیراہتمام نمیران اسلم جان گچکی ،نمیران حمید بلوچ اور نمیران چیرمین منظور بلوچ بی این کے ضلعی آفس تربت میں منعقد کیاگیا۔
تعزیتی ریفرنس کے آغازمیں بلوچستان کے نمیرانوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔
رہنماؤں نے نمیرانوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ نمیرانوں کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں انکی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا
آج اگر بلوچ ننگ و ناموس اور مادر وطن میں بلوچ کی تاریخی جہدِ مسلسل جاری ہے تو یہ ان نمیران کی قربانیوں اور انکی خون کی آبیاری کا نتیجہ ہے جنہوں نے مادر وطن کی دفاع، قومی غیرت ننگ و ناموس کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔
تعزیتی ریفرنس میں سابق ضلعی صدر واجہ شئے نزیر احمد، بی این پی ضلع کیچ کے آرگنازنگ کمیٹی کے ممبران آفتاب گچکی، ندیم شمبے زئی، سنیئر رہنماؤں نصیر احمد بُگی، تاج بشیر رند، عبدالقیوم بلوچ، وارث دلجان، چیرمین عبدالطیف عابد، نواز بلوچ اور بی ایس او کے رہنماء وسیم سلیم، سہراب خالق، عاصم بلوچ، باسط بلوچ، خورشید عظیم، بی این پی و بی ایس او کے دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
تعزیتی ریفرنس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی ای سی ممبر و آرگنائزر ضلع کیچ ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ،ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سید جان گچکی، حاجی عبدالعزیز ، نزیر عبید، منظور رئیس اور بی ایس او کے مرکزی سی سی ممبر کریم شمبے نے خطاب کیا،
تعزیتی ریفرس میں تلاوت کلام پاک کی سعادت محسن بلوچ نے حاصل کی جبکہ نظامت بی ایس او تربت زون کے صدر کرم خان نے کی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.