بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سی ای سی ممبر و ضلعی آرگناٸزر ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ منعقد ہوا ۔
اجلاس کی کاروائی بی این ہی ضلع کیچ کے ڈپٹی آرگنائزر شئے ریاض احمد نے چلائی۔
اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی ای سی ممبر و ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر واجہ حمل بلوچ، آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر ممبران موسٰی دشتی، آفتاب گچکی اور چاکر پیرل نے شرکت کی.
اجلاس میں یوسی چیٸرمین شئے مولابخش، ماسٹر عبدالحٸ، ٹھیکدار محمد کریم اور افتخار احمد کی بہو کی وفات پر دعائے مغفرت کی گٸ۔
اجلاس میں تنظیمی امور، موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے ایجنڈے زیر بحث رہے اور اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا اپنے سیاسی پروگرام اور جمہوری کمینٹمنٹ کی بنیاد پر ضلعی کونسل کے انتخابات میں غیر سیاسی اور غیر جمہوری لوگوں کو مسلط نہیں کرنے دیں گے۔
اجلاس میں گزشتہ کیبنٹ کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کیبنٹ کے تمام دوستوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نومنتخب آرگنائزنگ باڈی جلد تحصیلوں کا دورہ کریگی اور پارٹی کو مزید فعال و متحرک کرنے میں مختلف پروگرام اور سیمینار کا اہتمام کریگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.