کوئٹہ:
بی این پی مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ و دیگر کی کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس۔ بی این پی کا مردم شماری میں بدنظمی کیخلاف 6 مارچ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا کہ مردم شماری کی مد میں کسی ضلعی انتظامیہ کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔ حکومت مردم شماری کے نام پر مذاق کررہی ہے۔ ضلع گوادر میں 24 سپروائزر اور 120 سے زائد اینومنیٹرز نے کام کرنا ہے۔ 150 لوگوں نے 700 کلو میٹر فاصلے پر کام کرنا ہے جو کہ ناممکن ہے۔ سیکورٹی کے بغیر عملے نے کام سے انکار کردیا۔ مردم و خانہ شماری میں بے ترتیبی نظر آرہی ہے۔ کام کے دوران اکثر عملہ غیر حاضر ہے۔ اس بے ترتیبی میں کون مردم شماری کے نتائج تسلیم کریگا۔ اب ہمارے پاس دو راستے ہیں۔ خانہ شماری کیلئے کم سے کم دس دن کا وقت بڑھایا جائے۔ ہمارے پاس احتجاج کا راستہ بھی موجود ہے۔ مقامی آبادی پہلے سے ہی بہت کم دکھائی گئی ہے۔ بلوچستان کے رقبے کو مدنظر رکھا جائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.