نوشکی:
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کے زیر اہتمام بوائز ڈگری کالج نوشکی میں شہید سمیع اللہ مینگل کے نام سے کتاب ڈسٹربیوشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسمیں کالج کے طلباء میں کتاب تقسیم کئے گئے اور پروگرام میں کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقعے پر پروگرام میں بی این پی کے ضلعی صدر میر عطاءاللہ مینگل، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے اراکین صمند بلوچ، ناصرزہری بلوچ، الیاس شاہ بلوچ ،بی ایس او نوشکی زون کے صدر آغا عاطف شاہ بلوچ، سلمان بلوچ نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں کالج کے اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی.
مقررین نے کہا کہ موجودہ صدی علم و زانت و جدید ٹیکنالوجی کی صدی ہے. بی ایس او بلوچ قوم کے وارث تنظیم کی حیثیت سے بلوچستان میں پرامن علمی و شعوری جدوجہد کو تقویت دے رہی یے تاکہ طلباء کو منفی سماج دشمن سرگرمیوں سے دور کرکے شعوری بحث و مباحثے و سیاسی تنظیمی پروگرام کا حصہ بنا کر تعلیمی اداروں کو فعال و منظم کیا جائے.
بی ایس او کی ہر دور میں یہی کوشش رہی ہے کہ طلباء کالجز میں ریگولر ہوکر تعلیمی عمل کے ساتھ شعوری عمل کا حصہ بنیں. بی ایس او نے پرتشدد زہنیت سماج دشمن منفی سرگرمیوں کی نفی کرتے ہوئے کتاب و قلم کو جدوجہد کو زریعہ بنایا ہے اور تعلیمی ادارے ہی بی ایس او کی سیاسی و شعوری پروگرام کا میدان عمل ہیں. اس جدید دور میں طلباء کی زمہ داری بنتی ہے کہ تعلیمی اداروں کے فعالیت اور استاد و شاگر کے عزت و احترام کا رشتہ برقرار رکھ کر شعوری جدوجہد کا حصہ بنے بی ایس او ہر سطح پر طلباء کی سیاسی و شعوری رہنمائی کرے گی.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.