:تربت
بلوچستان امپلائزاینڈورکرزگرینڈالائنس (بیوگا)کے زیراہتمام اٹھارہ نکاتی مطالبات کے حصول کے لئے گورنمنٹ ماڈل بوائزہائی اسکول سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکانے مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے اورنعرہ بازی کرتے ہوئے پریس کلب روڈ دھرنادیکراحتجاجی جلسہ کیاگیا
جس سے خطاب کرتے ہوئے بیوگاکیچ کے صدرسبزل خان نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک تنظیموں کااتحادجاری رہے گا۔
احتجاجی جلسہ سے بیوگاکے جنرل سیکرٹری محمداقبال،پروفیسرگلاب،سبزل بلوچ،اکبرمیاہ،میڈم گوہرعزیز،اقبال بلوچ،غلام قادرودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج استاداوردیگرسرکاری ملازمین سڑکوں پردربدرکردیئے گئے ہیں،اپنے حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں احتجاج سے روکاجاتاہے کہ ہم حکومت کے خلاف سیاست کررہے ہیں لیکن حکومت کوجان لیناچاہیے کہ ہم ریاست کے ملازم مقتدرحکام کے نہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق 25فیصدڈی آراے فوری طورملازمین کودیاجائے،بلوچستان کے فوت شدہ اورریٹائرڈملازمین کے لواحقین کاکوٹہ بحال کیاجائے،دیگرصوبوں کے طرزملازمتوں میں ترقی و ٹائم اسکیل دیاجائے،ٹائم اسکیل کی بندش کانوٹیفکیشن واپس لیاجائے،تمام محکموں کے درجہ چہارم کے ملازمین کوتعلیمی قابلیت کے مطابق پچاس فیصدترقی دی جائے،ایم فل وپی ایچ ڈی کے الاؤنس سندھ طرزپررائج کیاجائے۔
احتجاجی جلسہ سے خطاب میں مقررین نے مزیدکیاکہ وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت ضلع کیچ میں کمشنرہاؤس اورڈی سی ہاؤس کاگھیراؤکیا جائےگا۔
بیوگاکے احتجاجی ریلی وجلسہ میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن،ایپکا،جی ٹی اے،وطن ٹیچرزایسوسی ایشن،ایگریکلچرامپلائزیونین،پبلک ہیلتھ یونین،سیسااوربی پی ایل اے کے رہنماؤں اورارکان نے بھرپورشرکت کی اورخواتین ملازمین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.