بلو چستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 3مارچ سے شروع ہوں گے ۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 3 مارچ سے بلوچستان بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوں گے۔ جبکہ 20 فروری سے طلبا و طالبات کے رول نمبر سلپ جاری ہوں گے۔
واضح رہے کہ ہر سال بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی زیر نگرانی میں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم امتحان میں شامل ہو تے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.