بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیشن 2022 کے تحت منتخب مرکزی کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے بھی بطور مبصر شرکت کی-
اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹرنسیم بلوچ نے زور دیا کہ ہمیں سیشن کے فیصلوں کی روشنی میں پارٹی میں ادارہ جاتی بنیاد پر کام کا آغاز کرتے ہوئے مستحکم اداروں کی تشکیل پر توجہ دینی ہوگی۔
انھوں نے کہا انفرادی طور پر ذمہ داریاں نبھائی نہیں جاسکتیں ہمیں ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔ سی سی ممبران نے سیر حاصل بحث کے بعد بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں ہیومین رائٹس ڈیپارٹمنٹ پر زیادہ توجہ دینے کا کہہ کر ہدایت کی کہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، خارجہ امور اور ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کی مشاورت سے اپنی ٹیم تشکیل دے کر کام کا آغاز کریں۔